ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال میں کثیر دیہی پینے کے پانی کے منصوبے کا نفاذ: بی جے پی اورکانگریس لیڈران کے درمیان جھڑپ

بنٹوال میں کثیر دیہی پینے کے پانی کے منصوبے کا نفاذ: بی جے پی اورکانگریس لیڈران کے درمیان جھڑپ

Mon, 01 Feb 2021 19:47:11    S.O. News Service

بنٹوال:یکم فروری  (ایس اؤ نیوز)سرپاڑی نامی مقام پر نافذ  کثیر دیہی پینے کے پانی منصوبے کے افتتاح کو لےکر بی جے پی اور کانگریس لیڈران اور کارکنان کے درمیان آپسی نوک جھونک، دھکم دھکا ہونے کاواقعہ پیش آیاہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بی جےپی لیڈران متعلقہ منصوبے کا افتتاح کرنے ریاستی پنچایت راج وزیر کے ایس ایشورپا کے ہاتھوں کرنے تیاریوں میں مصروف تھے۔ دوسری طرف کانگریس اس منصوبے کا افتتاح سابق وزیر بی رما ناتھ رائی کے ہاتھوں کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

بنٹوال تعلقہ پنچایت کے صدر چندرہاس کرکیررکی قیادت میں کانگریس کارکنان سنیچر کی صبح تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے ۔ اس موقع پر بی جے پی والوں نے سابق وزیر بی رماناتھ رائی کے ذریعے افتتاح کرنے کی بات پر سخت اعتراض جتایا۔ جس کے نتیجے میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان جمع ہوگئے۔ اطلاع پاتے ہی پولس فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچ کر گیٹ کو بند کردیا۔ یہیں سے دونوں پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنان کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہوگئی پھر ایک دوسرے کو دھکے بھی دئیے گئے۔ اسی دوران رماناتھ رائی ، بےبی کندر، چندرپرکاش شٹی، بی پدم شیکھر جین سمیت دیگر کارکنان نے جائے وقوع پر ہی احتجاج کیا۔


Share: